کویت اردو نیوز 07 مارچ: کویت میں جزوی کرفیو کے نفاذ کے لئے 6 ہزار سیکیورٹی اہلکار گورنریٹس میں تعینات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے 6000 سیکیورٹی اہلکار تمام گورنریٹس میں علاقوں ، گلیوں اور مین رِنگ روڈوں کا احاطہ کرنے کے لئے تعینات کیے گئے ہیں جو آج سے شروع ہونے والے شام 05 بجے سے صبح 05 بجے تک نافذ ہونے والے جزوی کرفیو میں اپنی فرائض انجام دیں گے۔
ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو سخت ہدایت ہے کہ وہ کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں عدم اطمینان ہوں اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجیں۔
ذرائع نے مزید اشارہ کیا ہے کہ چھ گورنرز کے سیکیورٹی ڈائریکٹرز ، ان کے معاونین اور ضلعی قائدین کو جزوی کرفیو کے نفاذ کی پیروی کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔