کویت اردو نیوز 01 جون: فلپائنی گھریلو ملازمین کی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، گھریلو ملازم رکھنے کے لئے 2500 دینار تنخواہ دینار ہونا لازم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ورکرز سیکٹر کی صورتحال کا مطالعہ کرنے والی رضاکارانہ کمیٹی کے سربراہ بصام الشمری نے انکشاف کیا ہے کہ کویت میں فلپائنی گھریلو ملازمین کی درخواستیں تقریبا ایک سال تک انتہائی کم تعداد میں موصول ہوئی ہیں۔ بصام الشمری نے کہا کہ کورونا وائرس کے سے قبل کویت میں روزانہ درخواستوں کی شرح 150 تک پہنچ گئی تھی تاہم موجودہ حالات کی وجہ سے اب اس شرح میں بہت نمایاں کمی واقع ہوئی ہے کورونا کے علاوہ اور ایسے دیگر امور بھی ہیں جو فلپائن کے حکام کے ذریعہ ظاہر نہیں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے 5 عوامل پر روشنی ڈالی جنہوں نے ایک سال کے دوران گھریلو ملازمین کی طلب کو متاثر کیا ہے۔
فلپائن کی طرف سے احتیاط:
چونکہ ملک میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے لہٰذا فلپائن پیش آنے والی تبدیلیوں اور محتاط طریقہ کار اپناتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور گھریلو ملازمین کویت میں ایک سال کانٹریکٹ کے مطابق ملازمت کر رہے ہیں۔ معاہدوں میں طے شدہ طریقہ کار اور شرائط کے نفاذ کا اندازہ لگانے کے لئے ان سے وابستگی کی سطح اور ملک میں متعلقہ حکام فلپائنی گھریلو ملازمین کی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ حکومت یا دفاتر اس کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ معاہدوں اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
دفاتر کو ہر 3 ماہ بعد وقتا فوقتا رپورٹیں تیار کرنے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ وہ بھرتی کیے گئے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیں خاص کر کفیل تنخواہوں کی ادائیگی اور معاہدہ کی دیگر شقوں پر عمل پیرا ہونے کا پابند ہے کیونکہ اس سے فلپائن کے فریقین کو حوصلہ ملے گا کہ وہ کویت بھیجے گئے گھریلو ملازمین کی تعداد میں اضافہ کریں۔
2500 دینار ماہانہ تنخواہ:
خود کویت کی طرف سے تارکین وطن کے لئے طے کی گئی نئی شرائط کی وجہ سے کویت میں گھریلو ملازمین کی مانگ میں واضح کمی آئی ہے اس کے علاوہ یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ لوگ جو گھریلو ملازم بھرتی کرنا چاہتے ہیں ان کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 2500 دینار ہونا چاہیے۔
دیگر عرب ممالک میں بڑھتی ہوئی مانگ:
ملازمین کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے فلپائنی گھریلو ملازمین کو تقریبا 3 ماہ قبل ہی متحدہ عرب امارات میں بھرتی کرنا شروع کیا گیا تھا اس طرح کویت کی طرف گھریلو ملازمین کا رجحان اور دلچسپی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
درخواستوں کی منسوخی:
فلپائن میں تقرریوں کی تتقریبا30 فیصد درخواستیں منسوخ کردی گئیں کچھ درخواستیں موجودہ وقت میں صحت کی وجوہات کے سبب اور دیگر 15 درخواستیں کویت میں تارکین وطن کے لئے مشکلات کے سبب منسوخ کردی گئیں ہیں۔
پروازیں:
کویت اور فلپائن کے درمیان فلائٹ کی تعداد کم ہے اور وہ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے ہیں۔ ایک اور تکلیف دہ مسئلہ یہ ہے کہ فلپائن میں گھریلو ملازمین کی جانچ پڑتال کے لئے صرف دو مراکز موجود ہیں لیکن آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کی جانچ کے مراکز کی تعداد 5 ہوگئی ہے اس کے ساتھ ہی پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس سے گذشتہ تین ماہ کے دوران ویزا جاری ہونے والے گھریلو ملازمین کی ملک میں آمد کی شرح کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور کویت میں داخلے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔