کویت اردو نیوز 09 جون: خودکشی اور تصادم کے حادثات میں بھارتی اور پاکستانی شہری ہلاک جبکہ ایک شہری بھی ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک 44 سالہ ہندوستانی شہری نے خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی شہری جلیب میں دیگر غیرملکی افراد کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی شہری نے کمرے کے اندر اپنی گردن میں رسی باندھ کر خود کو پھانسی دے دی۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تھانہ جلیب میں خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق دوسرا حادثہ پاکستانی شہری کے ساتھ پیش آیا۔ پاکستانی شہری کی موت 06 رِنگ روڈ پر تین گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ہوئی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے ضروری کاروائی کرنے کے بعد تیما پولیس اسٹیشن میں تصادم اور موت کا واقعہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں شامل فریقوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری تھا جو ایک ٹرک میں سوار تھا جبکہ ہلاک ہونے والا پاکستانی وِنچ گاڑی چلا رہا تھا تیسرا فریق ایک 22 سالہ شہری تھا جو اپنی والدہ کے ہمراہ تھا۔
ایک اور خبر کے مطابق ایک حادثے میں ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی بھی موت ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار کو فوری طور پر الجہرا اسپتال منتقل کیا گیا لیکن سر اور کان سے خون بہہ جانے کے نتیجے میں اس کی موت ہو واقع ہو گئی۔