کویت اردو نیوز 08 جولائی: کویت واپسی کے لیے صرف مخصوص تسلیم شدہ لیبارٹریز کے PCR ٹیسٹ ہی قبول کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جاری "کوویڈ19” ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ کے لئے ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کویت آنے والے تارکینِ وطن اور شہریوں کے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کی جانچ کرے گی۔ صحت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کو بیرون ملک سے جاری کوویڈ 19 ویکسی نیشن کے دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کے لئے ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ویب سائٹ پر اپ لوڈ دستاویزات اور سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کو یقینی بنائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص کو سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال، سرٹیفکیٹ کی منظوری اور اس کے دستاویزات کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعد الیکٹرانک پیغام بھیجا جائے گا۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ
تکنیکی ٹیم نے غیرملکیوں کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت کے کابینہ کے فیصلے کے نفاذ کے ساتھ ہی بیرون ملک ویکسی نیشن مکمل کروانے والے رہائشیوں کے حفاظتی ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ شروع کردی ہے بشرطیکہ وہ کویت میں منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں وصول کریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل وزارت صحت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بیرون ملک سے جاری (شہریوں اور رہائشیوں) کے کوویڈ 19 کے خلاف ویکسی نیشن کے دستاویزات / سرٹیفیکیٹ کے اندراج کی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ وزارت صحت نے تصدیق کی کہ
کویت پہنچنے سے پہلے PCR کی جانچ کرنے کے لئے بیرون ملک صرف مخصوص لیبارٹریوں کو ہی تسلیم کیا جاتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ملک میں واپس آنے والے طیارے میں سوار ہونے سے قبل کسی غیر تسلیم شدہ لیبارٹری کا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔