کویت اردو نیوز 10 جولائی: وزارت صحت نے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ میں ترمیم کردی۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں "آسٹرا زینیکا” کا نام "آکسفورڈ” کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے آکسفورڈ ویکسین کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ترمیم کی ہے اور اس ویکسین کے نام کے ساتھ "آسٹرا زینیکا” کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب کوئی بھی شہری یا رہائشی ویکسی نیشن پلیٹ فارم سے دوبارہ ترمیم شدہ سرٹیفکیٹ نکال سکتا ہے۔ ایک سرکاری ذرائع نے القبس کو بتایا کہ ہر وہ شخص جسے آکسفورڈ کی ویکسین دی گئی ہے وہ اسی لنک کا حوالہ دے سکتا ہے اور دوبارہ سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہے کیونکہ
وزارت نے آکسفورڈ سے ویکسی نیشن کا نام صرف آکسفورڈ کی بجائے آسٹرا زینیکا / آکسفورڈ میں تبدیل کردیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ "صرف آکسفورڈ” کو کچھ ممالک میں ویکسی نیشن کے طور پر جانا نہیں جاتا ہے۔
سرٹیفیکیٹ میں وزارت داخلہ کی ترمیم کی وجہ یہ اعلان تھا کہ یورپی یونین کوویڈ ویکسی نیشن پاسپورٹ ان تمام لوگوں کو جاری کرے گی جو کورونا وائرس کے خلاف مکمل ویکسی نیشن وصول کر چکے ہیں۔ یورپی یونین کوویڈ ویکسی نیشن پاسپورٹ کے حصول کے لئے ان مندرجہ ذیل چار یورپی میڈیسن ایجنسی کی منظور شدہ ویکسین لینا لازمی شرط ہے۔بائیو ٹیک، فائزر
موڈرنا
آسٹرا زینیکا ، آکسفورڈ
جانسن اور جانسن