کویت اردو نیوز 21 جنوری: نجی شعبوں میں ریزیڈنسی کی منتقلی کے لئے نئی شرائط عائد کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے بیان جاری کیا ہے کہ نجی شعبے کے تمام کارکنان جن کے پاس ڈپلومہ یا اس سے اعلیٰ سطح کی تعلیمی قابلیت ہے انہیں رہائش کی منتقلی سے قبل اپنی ڈگری منظور کروانی ہوگی۔
پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ایک ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نئی الیکٹرانک سروس کے ذریعے اپنی کمپنی کی فائل کے لئے منظور شدہ نیا نمبر حاصل کرنے کے بعد وہ ان بینکوں کو فراہم کرے گا جس میں اس کی فائل پر رجسٹرڈ کارکنوں کی تنخواہیں منتقل کی جاتی ہیں اور اسکے بعد اتھارٹی خود کار طریقے سے پے رول کو ٹریک کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ طریقہ کار ضروری ہے تاکہ ٹرانسفر کی عدم موجودگی کی وجہ سے کام میں کسی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔