کویت اردو نیوز 12 جولائی: کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تارکین وطن کی آمد سے قبل مختلف مسائل کے حل کی کوششیں جاری۔
تفصیلات کے مطابق کویت ہوائی اڈے پر غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے اور مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ چونکہ یکم اگست سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ (KIA) ویکسین شدہ رہائشیوں کے داخلے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہے تاہم حکام غیر ملکیوں کے داخلے کے طریقہ کار سے متعلق کچھ معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور وزارت صحت کے
عہدیداروں کے مابین آئندہ ہونے والا اجلاس کابینہ کے حالیہ فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت اور حتمی شکل دے گا۔ غیرملکیوں کے اندراج سے منسلک کچھ شرائط یہ بھی ہیں کہ انہیں کویت میں منظور شدہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین میں سے کسی بھی ایک ویکسین کی دو خوراکیں وصول کرنی ہوگی۔ رہائشی آنے سے 72 گھنٹے قبل PCR ٹیسٹ کروائیں جس کی رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہو کہ رہائشی کوویڈ 19 انفیکشن سے پاک ہیں۔ غیرملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کے بعد گھر میں ہی سات دن کی مدت کے لئے قرنطین کرنا ہوگا۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعہ
اٹھائے جانے والے دیگر امور میں ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں آنے والوں کی موجودہ تعداد میں اضافہ کیا جائے اور مسافروں کی تعداد 3،500 سے بڑھا کر 5،000 ہزار مسافروں تک کی جا سکے اور ساتھ ہی سفری پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے۔