کویت اردو نیوز 27 مارچ: ملک بھر میں مواصلاتی کیبلز (تاروں) کو نقصان پہنچنے کے اسباب سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سڑکیں اور لینڈ ٹرانسپورٹ نے دو مقامات پر مواصلاتی کیبلوں (تاروں) کو نقصان پہنچانے والے اسباب کی تحقیقات کے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔کیبلز کو نقصان پہنچانے والا سبب نواصیب اور سالمی روڈ پر تعمیراتی کام ہے جس کے باعث کیبلز کو نقصان پہنچا۔ اس ضمن میں معاہدہ کی شرائط کے مطابق ٹیلی مواصلات کی سروس کو متاثر کرنے پر کنٹریکٹر جرمانے ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ پہلا حادثہ صبح دس بجے کے قریب ہوا جس میں نواصیب روڈ کے ترقیاتی منصوبے سے متعلقہ سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے نواصیب روڈ پر مواصلاتی کیبلز (تاروں) میں سے ایک شدید متاثر ہوئی اور مواصلاتی سروس معطل ہوگئی۔
اتھارٹی نے نشاندہی کی کہ 21 کلومیٹر کے قریب سالمی پروجیکٹ کے علاقے میں ایک اور مواصلاتی کیبل کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وزارت مواصلات کے ساتھ ہم آہنگی سے جلد از جلد دوبارہ خدمات کی بحالی کے لئے کیبلز کی مرمت کی جارہی ہے۔
پبلک اتھارٹی فار کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نے اعلان کیا کہ ام الہیمان ایکسچینج اور نواصیب بارڈر سنٹر کے مابین حصوں کی مرمت کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ بین الاقوامی کیبل سسٹم STC اور بین الاقوامی کیبل سسٹم موبی پر سروس بحال کردی گئی ہے تاہم کیبلز اور معطل سسٹم کی مرمت کے لئے کام جاری ہے۔