کویت اردو نیوز 02 مارچ: رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے رعایتی مدت میں مزید توسیع کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے رعایتی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ اگرچہ رہائشی اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی جو کورونا کے باعث ملک میں غیر یقینی صورتِحال کے پیش نظر اپنی رہائشی حیثیت میں ترمیم کرنے اور ملک چھوڑنے سے قاصر تھے کے لئے رعایتی مدت آج اختتام پذیر ہوچکی ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع کی خبر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کی حیثیت میں ترمیم کے لئے مزید ایک ماہ کی توسیع کا وزارتی فیصلہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے آگاہ کیا کہ "رعائتی مدت دیئے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ اب خلاف ورزی کرنے والے جرمانے ادا نہیں کریں گے بلکہ رعائتی مدت میں توسیع کا مقصد یہ ہے کہ وہ افراد جن کے اقاموں کی میعاد یکم جنوری 2020 میں ختم ہوچکی تھی وہ رہائشی قوانین کے مطابق اپنی رہائشی حیثیت میں ترمیم کرسکتے ہیں بصورت دیگر جرمانوں کی ادائیگی کرکے جلد از جلد کویت سے روانہ ہوجائیں۔ ایسی صورت میں وہ مستقبل میں دوبارہ کویت آنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔