کویت اردو نیوز 27 ستمبر: کویت کی پبلک اتھارٹی برائے روڈز اینڈ لینڈ ٹرانسپورٹ نے ایک عرب اخبار کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کویت کے معروف اور سب سے بڑے شاپنگ مال "دی ایوینیوز مال” کے ارد گرد سڑک کا نظام تیار کر رہی ہے۔
سڑکیں، پل اور دیگر سروسز پانچ نمبر روڈ، الغزالی روڈ اور محمد بن القاسم اسٹریٹ کے درمیان تعمیر کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد فلائی اوور برج کے علاوہ پلوں کے ایک سیٹ کی تعمیر اور دیکھ بھال کرنا ہے جبکہ اس کا مقصد علاقے اور معروف شاپنگ مال دی ایوینیوز مال کے گردونواح سے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ہے۔ مقالے میں پروجیکٹ کے مقاصد میں سے ایک کا ذکر کیا گیا ہے جو علاقے کے ارد گرد کی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کو آسان بنا کر اور مرکزی اور اندرونی سڑکوں، الغزالی اور پانچ نمبر روڈ پر سروس کو بہتر بنا کر مسئلے کو حل کرنا ہے۔
اس کے علاوہ الغزالی روڈ کو رنگ روڈ کے ساتھ ملانے والے چوراہے، ایئرپورٹ روڈ اور الغزالی کے درمیان الجہرہ کی سمت میں جانے والا پانچ نمبر روڈ، ایئرپورٹ روڈ نمبر 55 اور جہرہ کی سمت رنگ روڈ کو ملانے والی سڑک تعمیر کی جائے گی نیز
نمبر 2 اور سروس روڈ کے درمیان ایک اندرونی سڑک، پانچ نمبر روڈ اور الغزالی روڈ کو شوائخ کی سمت سے جوڑنے والی سڑک اور پانچویں رنگ روڈ کا محمد بن القاسم کے ساتھ ملحقہ چوراہے بھی اس اپڈیٹ میں شامل ہیں۔
دوسری جانب حولی گورنریٹ کمیٹی ناصر الجدعان کی سربراہی میں اپنے اجلاس کے دوران، عربین گلف اسٹریٹ پر سمفنی کمپلیکس کے لیے کثیر المنزلہ کار پارکنگ عمارت کی تعمیر اور اس پر عمل درآمد کی درخواست کو منظور دے دی ہے۔
الجدعان نے تصدیق کی کہ کمیٹی نے امیری دیوان کی بیان پیلس کی سروس سائٹس کو شامل کرنے اور بیان، بلاک 13 میں بیان الامیر پیلس کے حتمی منصوبے کی منظوری دینے کی درخواست کو منظور کیا اس کے علاوہ کمیٹی نے وزارت اوقاف و اسلامی امور کی جانب سے السلام کے علاقے بلاک 4 میں نورا التویجری مسجد کی توسیع کی درخواست کی بھی منظوری دی۔