کویت اردو نیوز 15 جولائی: 6 ماہ میں 62،398 تارکین وطن کویت کی لیبر مارکیٹ چھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار سے انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال 2021 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 62،000 سے زیادہ تارکین وطن لیبر مارکیٹ سے برخاست ہو گئے۔ گذشتہ سال 10 جنوری سے 30 جون کے عرصہ کے دوران رہائشیوں کے لئے منسوخ شدہ ورک پرمٹ کی تعداد 62،398 تھی جن میں سے 2,011 ورک پرمٹ رہائشیوں کے ملک چھوڑنے کے باعث منسوخ کئے گئے۔ 1987 ورک پرمٹ ملازمین کی اموات کی صورت میں منسوخ ہوئے جبکہ 1411 ورک پرمٹ فیملی ویزوں پر منتقلی کے باعث منسوخ کئے گئے۔ 38،873 ورک پرمٹ ملک سے باہر پھنسے
تارکینِ وطن کے منسوخ کئے گئے اور غیر حاضر کارکن کے 116 ورک پرمٹ کی منسوخی عمل میں آئی جبکہ لیبر مارکیٹ میں منسوخ شدہ ورک پرمٹس کی تعداد 62،000 کی سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔ سرکاری شعبے میں منتقلی کے لئے 344 غیر ملکی ورک پرمٹس کو منسوخ کیا گیا اور گھریلو ملازمین میں منتقلی کے لئے 718 ورک پرمٹس منسوخ کئے گئے۔
تقریبا 8،814 تارکین وطن لیبر مارکیٹ میں داخل ہوئے جن میں 3,055 ورک پرمٹس پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے جاری کئے جبکہ 5،759 ورک پرمٹس ان تارکین وطن کے شامل ہیں جو فیملی ویزوں آرٹیکل 18 پر منتقل ہوئے تھے اور انہیں ورک پرمٹ جاری کیا گیا تھا۔ ایک متعلقہ سیاق و سباق میں سرکاری شعبے سے منتقلی کے لئے 789 ورک پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔
10 جنوری سے 30 جون تک کے عرصہ میں تقریبا 37،526 سائنسی قابلیت کی منظوری دی گئی تقریبا 401،519 تارکین وطن کارکنوں کے لئے تجارتی ورک پرمٹ کی تجدید کی گئیں اور تقریبا 99،607 نے اپنے رہائشی اقاموں کو نجی شعبے میں منتقل کیا۔ 21،291 کے ورک پرمٹ سابقہ کفیل پر ہی منتقل کردیئے گئے۔ 1481 تارکین وطن نے اپنے ورک پرمٹ میں ترمیم کی اور 6،706 تارکین وطن کو ابتدائی غیر ملکی مزدوری کے کام کرنے کی اجازت دی گئی۔