کویت سٹی 02 اگست: کویت ہوائی اڈے کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں 31 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اچانک فیصلے کے ساتھ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کمرشل پروازوں کے دوبارہ آغاز کے پہلے روز ہی الجھن اور حیرت کا عالم دیکھنے میں آیا جہاں ہزاروں مسافر جو واپس آنے کی تیاری کر رہے تھے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ ذہنی دباؤ سےبھی گزرنا پڑا۔
دوسری جانب کئی مسافروں کی سفری ٹکٹیں منسوخ ہوگئیں اور کئی ایسے مسافر بھی تھے جنہیں کویت آکر بھی ائیرپورٹ پر داخلےکی اجازت نہ مل سکی اور وہ واپس لوٹ گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت میں پابندی کے باعث ائیر لائنز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا
اس سے قبل روزنامہ الأنباء نے بیان دیا تھا کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی تمام آؤٹ باؤنڈ اور ان باؤنڈ پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ دوسرے ہی دن ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ "کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آؤٹ باؤنڈ اور ان باؤنڈ پروازیں عام طور پر چل رہی ہیں۔
کویت ائیرپورٹ کی تصاویر ملاحظہ فرمائیں: