کویت اردو نیوز 16 جولائی: تکنیکی ٹیم نے ملک میں واپس آنے والے تارکینِ وطن کے 12000 ویکسی نیشن سرٹیفیکٹس کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کویت واپس آنے کی تیاریوں میں بیرون ملک مقیم افراد نے وزارتِ صحت کے پلیٹ فارم پر اپنے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ اپلوڈ کرنا شروع کردیئے ہیں۔ تکنیکی ٹیم نے تارکین وطن کے اب تک 50 ہزار سرٹیفکیٹ میں سے 12000 سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے۔ یکم اگست کے آغاز سے کویت میں داخلے کے لئے غیرملکیوں کو اجازت دینے کے ساتھ ہی وزارت صحت کی تکنیکی ٹیم بیرون ملک ویکسین لینے والوں کے لئے وزارت کے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ سرکاری پلیٹ فارم میں منظور ہونے سے قبل ان کی تصدیق کی جا سکے۔ باخبر ذرائع نے وضاحت کی کہ
جس نے بھی کویت میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اس کے سرٹیفکیٹ کو فوری طور پر منظور کرلیا جائے گا۔ رہائشیوں کے ذریعہ وزارت کے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کردہ سرٹیفکیٹ کی تعداد گذشتہ ہفتے تک 50،000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس کی تعداد 12000 تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ تصدیق کے پہلے مرحلے میں سرٹیفکیٹ میں موجود ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور پھر دوسرے مرحلے میں اس بات کی تصدیق کرنا شامل ہے کہ سرٹیفکیٹ کس نے جاری کیا ہے۔ بعض عرب یا ایشیائی ممالک کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو مسترد کرنے کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ” یہ میکانزم مسترد یا قبولیت سے قطعی طور پر وابستہ نہیں ہے بلکہ جانچ پڑتال اور معیارات کی تکمیل پر منحصر کرتا ہے جبکہ عرب ممالک سمیت دنیا کے کچھ ممالک اور ایشین ممالک میں آڈٹ کے عمل میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد اپنے ممالک میں ویکسی نیشن کے عمل کو مکمل نہیں کر سکی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ "وہ تمام سرٹیفکیٹ جو مطلوبہ اعداد و شمار پر پورا نہیں اترتے یا بارکوڈ نہیں رکھتے یا جعلسازی کا شبہ رکھتے ہیں مسترد کردیئے گئے ہیں جبکہ ایسے بھی معاملات سامنے آئے ہیں کہ کسی ویکسی نیشن مرکز سے ویکسین حاصل کی گئی اور جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ سرٹیفکیٹ پر لکھا ویکسی نیشن سینٹر تو اس ملک میں موجود ہی نہیں۔ یاد رہے کہ کورونا سرٹیفکیٹ کو www.kuwaitmosafer.gov.kw پر اپلوڈ کیا جائے گا۔