کویت اردو نیوز 11 اگست: کویت سے باہر پھنسے ہوئے بھارتیوں کی واپسی کو آسان بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال جاری ، جلد فیصلے متوقع!
تفصیلات کے مطابق کویت میں بھارتی سفیر ایچ ای سبی جارج اور ان کے ہمراہ وفد نے وزارت صحت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی رضا سے ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی صحت تعلقات ڈاکٹر ریحاب الوطیان کی موجودگی میں ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے مختلف امور خاص طور پر صحت کے شعبے میں گہرے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے امکانات اور نظریات پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر جارج نے وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر مصطفٰی رضا کے ساتھ اس میٹنگ میں کئی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا خاص طور پر طبی پیشہ ور افراد کی بھرتی ، بشمول ڈاکٹر ، نرسنگ
اور بھارت سے ٹیکنیکل سٹاف کی خدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں حکام نے کورونا وبائی امراض پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے ہوئے افراد کی واپسی کی سہولت کے لیے اقدامات پر بھی بات کی۔
ڈاکٹر رضا نے سفیر کو یقین دلایا کہ ہندوستانی شہریوں کی طرف سے اپ لوڈ کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی پروسیسنگ میں تیزی لائی گئی ہے اور کیو آر کوڈ سکیننگ کے حوالے سے اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے بھی ریئل ٹائم بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔