کویت اردو نیوز 31 اگست: وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے ملک میں صحت کی صورتحال سے متعلق رپورٹ وزراء کونسل کو پیش کردی، کونسل کا ملک میں کورونا مرض کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار!
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزراء کی کونسل نے وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح کی جانب سے کورونا وائرس کی وبائی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت پر دی گئی وضاحتی رپورٹ کو سنا جو خلیج تعاون کونسل ممالک کی سطح پر نمایاں اور بہتر صورت میں نظر آرہی ہے جس میں اعداد و شمار کی حقیقت سے کویت میں مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین اور اموات کی تعداد میں کمی اور کوویڈ اور انتہائی نگہداشت وارڈز میں علاج حاصل کرنے والوں کی کم ہوتی تعداد
ملک میں صحت کی مثبت صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ کابینہ نے ان مثبت اشاریوں کے بارے میں گہری یقین دہانی اور اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل قریب میں کویت میں کمیونٹی قوتِ مدافعت (ویکسین) حاصل کرنے اور زندگی کو معمول پر لانے میں اپنی پرامیدگی کا اظہار کیا۔
شہریوں اور رہائشیوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے اور ویکسین حاصل کرنے اور صحت کے تقاضوں پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی خاص کر ویکسی نیشن پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کو تیز کرنے اور جلد از جلد ویکسین حاصل کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب ایک باخبر ذرائع نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ وزراء کونسل نے اپنے گزشتہ روز کے اجلاس میں کویت آنے والی پروازوں میں مسافروں کی گنجائش کو روزانہ 10 ہزار تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی درخواست پر بھارت ، مصر ، بنگلہ دیش ، پاکستان ، سری لنکا اور نیپال کے ساتھ تجارتی پروازیں دوبارہ چلانے کے فیصلے کے اطلاق کے لئے یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔