کویت اردو نیوز 13 ستمبر: اعلیٰ سطح کی سیاحتی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے کویت میں بھی فلوٹنگ ریسٹورنٹ قائم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے کویت میں دنیا کے کئی ممالک کی طرح سیاحوں کو پیش کی جانے والی اعلیٰ سطحی سیاحتی خدمات کی طرح کویت میں بھی فلوٹنگ ریسٹورنٹ قائم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ فلوٹنگ ریسٹورنٹ دراصل سمندر میں تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ ہوں گے جو سیاحوں کے لئے دوران طعام لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔ فلوٹنگ ریستوران اور متعلقہ خدمات 10 مزید تجارتی سرگرمیوں کی فہرست میں شامل ہیں جو وزیر نے منظور کی ہیں۔ سرگرمیوں کی نگرانی کوسٹ گارڈ اور وزارت خزانہ کرے گی۔
2021 کی قرارداد نمبر 164 میں شامل دیگر سرگرمیوں میں سوئمنگ پول ، خوردہ فروشی کی اشیاء ، پولٹری مصنوعات ، آرائشی پرندے ، ہوٹلوں کا انتظام اور آپریٹنگ ، فن تعمیر اور گیس اسٹیشنوں کا انتظام بھی شامل ہیں۔