سال یکم جنوری 2020 اور اس سے پہلے اقامہ اور اس سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ضروری اطلاع!
- ایسے افراد جو کویت میں ہیں اور اپنی رہائشی حالت تبدیل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے شعون کے شعبہ سے رجوع کریں اور جرمانہ کی رقم ادا کریں۔ اس کی تاریخ یکم دسمبر 2020 سے 31 دسمبر 2020 طے کی گئی ہے۔ اس طرح یہ لوگ اس سے متعلق طے شدہ شرائط اور قوانین کے مطابق قانونی اقامہ کے حقدار بن سکتے ہیں۔
- ایسے افراد جو کویت چھوڑ کر اپنے ملک جانا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ پہلے جرمانہ کی رقم ادا کریں تاکہ انہیں فائنل/آخری سفر کی اجازت دی جا سکے اور پھر ضروری ہے کہ طے شدہ مدت میں وہ اپنے وطن چلے جائیں تاکہ دوبارہ اگر وہ کویت آنا چاہیں بھی تو آسانی سے آ سکیں۔
- غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد مذکورہ مدت میں اپنے معاملے ٹھیک کرنے کی کاروائی نہ کریں تو ایسے افراد کے خلاف تمام متعلقہ قانونی کارروائیاں کی جائیں گی اور انہیں کویت سے ملک بدر کر دیا جائے گا اور پھر وہ کبھی کویت میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
ایسے تارکین وطن جو عارضی اور خود مختار قابل تجدید اقامہ نمبر 14 رکھتے ہیں ان کے لیے ضروری اطلاع!
- ان کے لیے ضروری ہے کہ اقامہ ختم ہونے سے پہلے یعنی 30 نومبر 2020 سے قبل اپنے وطن واپس چلے جائیں۔
- یا 30 نومبر 2020 سے پہلے شرائط اور قوانین کے مطابق اقامہ حاصل کر کے اپنی رہائشی حالت درست کر لیں۔
- جو لوگ ان دونوں صورتوں میں کسی پر بھی عمل نہ کریں تو ان کے خلاف تمام قانونی کارروائیاں کی جائیں گی اور ان کو ملک بدر کردیا جائے گا اور پھر وہ دوبارہ کویت کبھی واپس نہیں آ سکیں گے۔
Related posts:
کویت: کورونا نے دوسرے مصری ڈاکٹر کی بھی جان لے لی
ہسپتالوں اور صحت مراکز میں سٹاف کو لازم ماسک پہننے کے احکامات جاری
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی جانب سے تارکین وطن کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی
کویت میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کامیاب بلڈ کیمپ کا انعقاد
آزاد کبوتروں کا شکار کرنے والا کویتی شہری خود شکار ہو گیا
دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے نوجوانوں کے لیے کویت بہترین ملک قرار
کویت کے ماہر فلکیات نے سخت سردی کی پیشن گوئی کر دی
جعلی کویتی دینار مارکیٹ میں آ گیا