کویت اردو نیوز 01 اکتوبر: کویت فیلڈ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الحمیدان نے اسپتال میں کووڈ ہال 8 بند ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق کویت فیلڈ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الحمیدان نے اسپتال میں ہال نمبر 8 کی بندش کی تصدیق کردی ہے۔ روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی ، وباء کی صورتحال میں بہتری اور ویکسی نیشن کی بڑھتی شرح ہال 8 بند ہونے کا سبب بنی جو صحت کی مثبت صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کیسوں کی تعداد میں موجودہ کمی اور ویکسی نیشن کی بڑھتی ہوئی شرح کی روشنی میں البطنیہ وارڈ (ہال 4) میں مریضوں کی تعداد اب پچھلی تعداد کے مقابلے میں مجموعی طور پر صرف 15 ہوگئی ہے جو ہال 4 اور 8 میں 400 سے 450 مریضوں کے درمیان تھی۔ وبائی امراض کے بہتر ہونے والے
اشارے کی وجہ سے ہال 8 اب بند کردیا گیا ہے۔ اس وقت صرف ایک وارڈ (ہال 4) اور ایک انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) کام کر رہا ہے۔ کویت فیلڈ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الحمیدان نے کہا کہ وارڈوں اور ICU میں کووِڈ19 کے مریضوں کے داخلے کی شرح وائرس کے آغاز کے بعد سے اس وقت کم ہوکر تقریبا دو فیصد رہ گئی ہے اور پچھلے پانچ دنوں میں کوئی نیا داخلہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے جبکہ
انہی وارڈز میں مئی اور جون میں داخلے کی شرح روزانہ 70 سے 80 کیسوں کے درمیان ریکارڈ کی جاتی تھی۔ دوسری جانب اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے ماہر ڈاکٹر احمد الصالح نے تصدیق کی کہ آئی سی یو نے دو ہفتوں کے دوران کسی مریض کو داخل نہیں کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ آئی سی یو میں روزانہ 10 داخلے ریکارڈ ہوتے تھے جو داخلے کی اعلی شرح تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جون میں وائرس کے عروج کے دوران ہال 4 اور 8 (کل 7 کمرے) مکمل طور پر کام کر رہے تھے۔