کویت اردو نیوز 12 جولائی: کویت کے الامیری اسپتال میں کوویڈ 19 وارڈوں میں کورونا متاثرین کی شرح 90 فیصد ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپتال میں اینس-تھیزیا اور انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحیم الفارس نے انکشاف کیا ہے کہ کویت کے وزارت صحت کے زیر انتظام الامیری اسپتال میں کوویڈ 19 کے وارڈوں میں کورونا مریضوں کی شرح 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحیم الفارس نے مزید بتایا کہ ICU میں تقریبا 50 فیصد کورونا متاثرین کی گنجائش تھی تاہم کیسوں میں اضافے کے باعث ICU کے نئے حصے کھول دیئے گئے ہیں۔ اب تک دو آئی سی یو سہولت فراہم کررہے ہیں اور تیسرا ICU
ہسپتال میں مریضوں کے داخلے میں مزید اضافے کی صورت میں استعمال کے لئے تیار ہے۔ الفارس نے واضح کیا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے تمام مریضوں میں سے 90 فیصد مریض غیر ویکسین شدہ ہیں مریضوں میں نوجوان اور حاملہ خواتین شامل ہیں جن کو ویکسین نہیں دی گئی ہے۔
گزشتہ کچھ ہفتوں میں کویت میں کووڈ 19 کے کیس ، اموات اور اسپتال میں داخل متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ منگل کے روز کویت میں 1،993 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے جو مارچ 2020 سے وائرس کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والی تعداد ہے جبکہ اسی دن اموات کی تعداد بھی 20 ریکارڈ کی گئی تھی۔ آئی سی یو میں 326 مریض داخل ہیں جبکہ ایک ماہ قبل 160 مریض داخل تھے۔