کویت اردو نیوز 16 اکتوبر: کویت کی وزارت صحت اس ماہ کے آخر تک تمام قرنطینہ مراکز بند کر دے گی: ذرائع
تفصیلات کے مطابق عام زندگی میں واپسی کے عمل میں تیزی اور نئے کورونا وائرس سے انفیکشن کی تعداد میں کمی کے ساتھ صحت کے باخبر ذرائع نے روزنامہ الانباء کو انکشاف کیا کہ وزارت صحت اس ماہ کے اختتام پر تمام ہیلتھ قرنطینہ مراکز کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ وزارت صحت کا ارادہ ہے کہ کورونا کے موجودہ اور نئے کیسز کی دیکھ بھال کے لیے صرف جابر ہسپتال اور مشرف میں فیلڈ ہسپتال کو برقرار رکھا جائے۔ دوسری جانب وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کے 30 نئے کیسز کے اندراج کا اعلان کیا جس سے
ملک میں رجسٹرڈ کیسز کی کل تعداد 41،258 ہوگئی ہے جبکہ اموات کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں کی گیا جس سے ریکارڈ شدہ اموات کی کل تعداد 2455 پر منجمد ہے۔ دوسری جانب وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 48 کیسز کے شفایاب ہونے کا اعلان کیا جس سے صحت یاب ہونے والے کیسز کی کل تعداد 409،226 ہوگئی ہے۔