کویت اردو نیوز 08 نومبر: کویت کو تعمیراتی کارکنوں کے لیے بہترین ممالک کی فہرست میں شامل جبکہ خلیجی ممالک میں اس کو تیسرے نمبر درجے پر رکھا گیا ہے۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق کویت تعمیراتی کارکنوں کے معاملے پر اوسط اجرت و لاگت اور حفاظت (سیفٹی) کے لحاظ سے ‘ورک ویئر گرو’ (WWG) کمپنی کے مطابق دنیا کے بہترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو جی کے مطالعے نے تعمیراتی کارکنوں کے لیے دنیا کے بہترین ممالک کے انڈیکس میں کویت کو عالمی سطح پر 23 ویں اور خلیجی خطے میں متحدہ عرب امارات کے بعد تیسرے نمبر جبکہ بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب 20 ویں نمبر پر ہے۔ مطالعہ ان ممالک پر روشنی ڈالتا ہے جو تعمیراتی مارکیٹ پر غلبہ رکھتے ہیں اور تعمیراتی کارکنوں کے لیے بہترین روزگار کا مواقع فراہم
کرتے ہیں۔ تعمیراتی کارکنوں کے لیے بہترین ممالک کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل تین اہم عوامل پر مبنی ممالک کی درجہ بندی پر انحصار کرتا ہے۔ یہ مطالعہ دنیا کے ہر ملک کے لیے رہنے کی لاگت کو بھی مدنظر رکھتا ہے جس میں Numbeo Cost of Living Index اور Global Population کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تعمیراتی مقامات پر حفاظت (سیفٹی) کی اہمیت کو کم نہیں کیا جا سکتا اس لیے کہ تعمیراتی شعبہ مسلسل خطرناک ترین صنعتوں میں شامل رہا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ کویت میں تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والے کارکن کی اوسط تنخواہ $29,674 (تقریباً 9,000 دینار) سالانہ ہے جو کہ تعمیراتی کارکنوں کی اوسط اجرت میں عالمی سطح پر 28 ویں نمبر پر ہے جبکہ خطرناک تعمیراتی حادثات کا تناسب 14 فیصد ہے جو عالمی سطح پر 38 ویں نمبر پر ہے۔ اس تحقیق کے سب سے نمایاں نتائج میں یہ بھی شامل ہے کہ سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک ہیں اور یہ کہ دنیا بھر کے ممالک میں تعمیراتی کارکنوں کی سب سے زیادہ اوسط تنخواہ سوئٹزرلینڈ میں ہے جو کہ سالانہ 79,159 ڈالر بنتی ہے جبکہ ازبکستان میں سب سے کم اوسط تنخواہ 875 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔