کویت سٹی 10 جون: روزنامہ الراي کی رپورٹ کے مطابق معمول کی زندگی کی واپسی کے منصوبے کے حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مستند رہائشی اجازت نامے (قانونی اقامہ) کے ساتھ غیر ملکیوں کو کویت واپسی کی اجازت اگست کے آخر میں مل سکتی ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر اور نظم و ضبط کے طریقہ کار کو پورا کرنا ہو گا جو کہ معمول کی زندگی کے منصوبے کے پانچویں مرحلے کی تکمیل میں شامل ہے۔
الراي کے ذرائع نے نشاندہی کی کہ "ایک طرف ہوائی اڈے کا کام مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنا اور دوسری طرف بیرون ملک مقیم باشندوں کو واپسی کی اجازت دینا بین الاقوامی ہدایات اور مشوروں کے مطابق ہر سطح پر مستحکم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک طریقہ کار اور خلیجی رابطے کی ضرورت ہے جو کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق کام کرے۔
گذشتہ روز کویت ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کے بحران کے آغاز کے بعد سب سے بڑی روانگی منظر عام پر آئی جو کہ 27 پروازوں اور 5416 مسافروں پر مشتمل تھی جن میں مصر کے لئے 17 پروازیں، 4 بھارت، ایتھوپیا کے لئے 2، اور ایک سفر سعودی عرب ، اردن ، تیونس اور بنگلہ دیش کی پروازیں تھیں۔
ائیرپورٹ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر کرنل بدر الشایع نے روزنامہ الراي کو بتایا کہ "وہ تارکین وطن جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں اور اقامے کی تجدید کے بعد سول آئی ڈی حاصل نہیں کرسکے ہیں انکے لئے خاص ہدایات جاری کردی گئی ہیں ایسے افراد بغیر سول آئی ڈی کے سفر کرسکتے ہیں۔
I come to Pakistan 13th January and my return ticket was 18th March. 14th March Kuwait government put lockdown and cancelled all flights. According to your information in the last of August we will come back
problem with my Visa?
toKuwait. I want to know, Is there any,