کویت اردو نیوز 22 اگست: کویت کے علاقے سالمیہ میں یوکرینی خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سالمیہ کے علاقے میں ایک شہری نے یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں شہری کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق حولی کے علاقے میں گشت کرنے والی سیکورٹی ٹیم نے ایک شہری کو گرفتار کیا جس نے سالمیہ میں یوکرینی خاتون کی رہائش گاہ میں طلوع فجر کے وقت داخل ہوکر خاتون سے زیادتی کی
کوشش کی۔ شکایت درج کروانے والی خاتون سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک نامعلوم شخص اس کا پیچھا کرتا رہا یہاں تک کہ وہ زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوگیا اس نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے
نتیجے میں شور و غل کی آوازیں سن کر سکیورٹی گارڈ آئے لیکن ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ گارڈز نے سیکورٹی اہلکاروں کو ملزم کا حلیہ اور اس کی گاڑی کی تفصیلات بتائیں جس کے نتیجے میں گشت تیز کرنے کے بعد اس شہری کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پتہ چلا کہ وہ 1995 میں پیدا ہونے والا شہری تھا۔ اسے یوکرینی خاتون کے سامنے پیش کیا گیا اور گارڈ نے اسے پہچان لیا اور غیر اخلاقی حملے کا جرم درج کیا اور پبلک پراسیکیوشن کے حکم سے اسے حراست میں لے لیا گیا۔