کویت سٹی 10 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت اب تیل کے شعبے میں تارکین وطن کو نہیں لے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تیل، بجلی و پانی کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر خالد الفاضل نے بدھ کے روز کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) اور اس کے ذیلی اداروں میں غیر ملکیوں کو ملازمت دینے سے روکنے کا اعلان کر دیا ہے: کونا
وزیر تیل نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی سی اور اس کے ذیلی اداروں میں سال 2020-2021 کے لئے تارکین وطن کی خدمات حاصل نہیں کی جائیں گی جبکہ خصوصی معاہدوں کی تعداد میں بھی ترمیم کی جائیگی۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ کویت کے قومی پٹرولیم کمپنیوں میں خدمات انجام دینے والے شہریوں کی تنزلی کے لئے غیر فعال نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کویت کے تیل کی قیمت میں عالمی سطح پر اضافہ اور طلب میں کمی کی وجہ سے عالمی کورونا وائرس کے بحران کے دوران کمی واقع ہوئی ہے تاہم مارکیٹوں میں بحالی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تیل کے شعبے کو آمدنی کا واحد ذریعہ نہیں رہنا چاہئے انہوں نے زور دیا کہ اس کے تحفظ کے لئے قانون سازی کرنے کے علاوہ قومی معیشت کو فروغ دینے میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔