کویت سٹی 12 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 650 بھارتی نرس مرد و خواتین آج اور کل کویت واپس لوٹ آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان میں پھنسے ہوئے 350 مرد اور خواتین نرسیں آج ملک پہنچیں گی۔ وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح اور انڈر سکریٹری کی ہدایت کے مطابق 300 دیگر خواتین کل پہنچیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ نرسیں کوویڈ مریضوں کے لئے کام کرنے والے سرکاری اور فیلڈ ہسپتالوں کی ضروریات کے مطابق صحت کی سہولیات میں کام کریں گی۔
وزارت نے انہیں دو دن کے لئے جابر الاحمد میں رہائش مختص کی گئی ہے تاہم Smear ٹیسٹ کی رپورٹس آنے اور اس بات کا یقین کرنے کے بعد کہ آیا ان کے Smear ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں ان کے اصل گھروں میں جگہ دی جائے گی۔
بھارتی حکام کے ساتھ ہم آہنگی اسی وجہ سے پھنسے ہوئے نرسوں کی واپسی کا باعث بنی کیونکہ کورونا وبائی بحران سے قبل ہی نرسیں کویت چھوڑ کر اپنے ملک میں چھٹی (سافر) گزارنے گئے تھے۔
آئندہ مدت کے دوران کویت میں میڈیکل، نرسنگ اور تکنیکی عملہ واپس بلانے کے لیے متعدد دوسرے ممالک سے رابطے جاری ہیں جبکہ یہ ممالک بھی ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے اپنے شہریوں کو واپس کویت بھیجنے پر راضی ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز