کورونا وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کا پہلا بیج آج صبح بروز جمعرات کویت پہنچا جن کا سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کے ہمراہ سفارتخانہ پاکستان کے متعدد عہدیداروں نے استقبال کیا۔
پاکستان سے کویت پہنچنے والے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین سے سفیر پاکستان نے بات چیت کرتے ہوئے کویت کے حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کویت میں دوستانہ ماحول ہے آپ کا کویت آنا ایک خوش آئند بات ہے آپ اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دیں۔
یاد رہے کہ کورونا وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان سے 600 کے قریب ڈاکٹر اور طبی ماہرین کویت آئیں گے جن میں سے 221 افراد پر مشتمل پہلا بیج آج کویت پہنچ چکا ہے۔
Related posts:
کویت: دفاتر میں فنگر سکین نظام کو بدلنے کی تیاری شروع
کویت میں جنازہ گاہوں کو بند کر دیا گیا
کویت بال بال بچا، دہشت گردی کا متوقع بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا
کویت: 6,848 تارکین وطن کویت پہنچ گئے
کویت میں غیرملکیوں کے میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق بڑی پریشانی ختم
عرب خطے میں کویتی پاسپورٹ نے نمایاں مقام حاصل کر لیا
کویت: پرائیویٹ سے سرکاری شعبوں میں اقامہ منتقلی ختم کر دی گئی
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کا قوم سے خصوصی خطاب