کویت اردو نیوز 12 جولائی: جمہوریہ بنگلہ دیش کے سفیر میجر جنرل محمد عاشق الزمان نے اگست میں 300 مرد اور خواتین نرسوں کی کویت آمد کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا ملک کویت کی فوج کو نئی فوجی وردی لیس کرنے کے حوالے سے حتمی منظوری کا بھی انتظار کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنی کمیونٹی کے لیے منعقدہ ایک استقبالیہ کے موقع پر ایک پریس بیان میں سفیر عاشق الزمان نے کہا کہ "بنگلہ دیش اور کویت کے درمیان بہترین فوجی تعاون 1991 سے موجود ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں "ہم نے اپنے درمیان ایک اضافی پانچ سال کے لیے فوجی معاہدے کی تجدید کی اور دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان باہمی دورے ہوتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں مزید بہت اچھے مواقع موجود ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ
"ہم نے کویتی افواج کو فوجی وردیوں سے لیس کرنے کی پیشکش کی ہے اور ہم پہلے ان کپڑوں کے سیمپل بھی پیش کر چکے ہیں اور ہم ان پر سرکاری منظوری کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہم کویتی فوج کو نئی وردیوں کے حوالے کرنا شروع کر سکیں۔” ہم فوجی جوتے بھی تیار کرتے ہیں لیکن
ہم کویت کو کوئی جنگی ساز و سامان یا گولہ بارود فروخت نہیں کرتے۔ سفیر عاشق الزمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تقریباً 5000 اہلکار کویتی افواج کی صفوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد ایسے فوجی ہیں جو اب بھی اپنے ملک میں خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن وہ 4 سال کی مدت کے لئے کویت میں خدمات انجام دینے آئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو اپنی سروس میں بعض اوقات 12 سال تک توسیع کرتے ہیں جبکہ باقی کویتی فوج میں بطور کارکن اور ڈرائیور خدمات انجام دیتے ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا جلد ہی کوئی فوجی تعاون ہو گا، انہوں نے جواب دیا کہ "ہمارے پاس اگلے نومبر میں ممکنہ انسداد دہشت گردی فوجی مشق ہے جو اس بار ڈھاکہ میں منعقد کی جائے گی۔”
دونوں ممالک کے درمیان طبی تعلقات کے حوالے سے بنگلہ دیشی سفیر نے خوشی کا اظہار کیا، "کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم بنگلہ دیش سے تمام اسپیشلٹی کی نرسوں کو کویت لائے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہمارے پاس 300 سے زائد مرد اور خواتین نرسوں کو لانے کا معاہدہ ہے لہٰذا 14 جولائی کو مزید 104 نرسیں کویت آئیں گی جبکہ باقی بتدریج پہنچیں گی جو اگلے ماہ اگست میں مکمل کی جائیں گی جبکہ اب تک 86 مرد اور خواتین نرسیں کویت پہنچ چکی ہیں۔