کویت اردو نیوز 31 جولائی: انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی (ای پی اے) نے ایسے کسی بھی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے احکامات دیے ہیں جو کویت میں ماہی گیری، ریت کی چوری یا غیر مجاز مقامات پر ملبہ پھینکنے جیسی سنگین ماحولیاتی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتا ہے۔
وزارت داخلہ کے ساتھ مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی غیر ملکی باشندے کو کسی ایسے عمل کے ارتکاب کے لیے گرفتار کیا جاتا ہے جس کی درجہ بندی ایک سنگین ماحولیاتی جرم ہے تو اسے فوری طور پر ملک بدری کی سزا دی جانی چاہیے۔
یہ خبر کویت کے ارد گرد مختلف مقامات پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے بارے میں حالیہ رپورٹوں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں سے سب سے حالیہ ڈمپ ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری تھی جو صحرائے جہرہ میں ایک غیر مجاز جگہ پر ملبہ پھینکتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
ای پی اے کے ڈائریکٹر شیخ احمد الحمود الصباح نے سرکلر میں انسپکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی مشتبہ سنگین جرم کے معاملے کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن کو دیں تاکہ پولیس مجرم کو پکڑ کر اس وقت تک سیل میں رکھ سکے جب تک کہ ان کی ملک بدری کے طریقہ کار کو حتمی شکل نہیں دی جاتی۔