کویت اردو نیوز 04 اگست: کویت کی سماجی امور کی وزارت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر مشتبہ آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ عہدیداروں نے جھوٹے اشتہارات اور غیر سرکاری اعلانات پوسٹ کرنے سے خبردار کیا جس میں مالی امداد کا وعدہ کیا گیا ہو اور آن لائن صارفین سے ذاتی معلومات اور حساس تفصیلات طلب کرنے سے سختی سے منع کیا ہے جن کو فراڈ کرنے والے فون نمبرز الیکٹرانک فراڈ کے ساتھ ساتھ ہیکنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
آفیشلز نے ان اشتہارات کو پوسٹ کرنے یا اس کے آفیشل ویب پیجز سے ذاتی معلومات کی درخواست کرنے سے انکار کیا ہے جس سے شہری اور رہائشیوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ انہوں نے پہلے دھوکہ بازوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائیاں کی ہیں جبکہ نئے مشتبہ افراد پر اسے نافذ کیا جائے گا۔ وزارت نے سائبر کرائم سے نمٹنے کے اقدام میں، عوام سے بھی کہا کہ وہ
اسی طرح کے جعلی اکاؤنٹس کی اطلاع دیں جو سرکاری ویب سائٹس کی نقالی کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے گروپ کال، میسج یا کسی بھی انٹرنیٹ کے ذریعے سے سادہ لوح لوگوں کا شکار کرتے ہیں لہٰذا اپنے متعلق کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شئیر مت کریں علاوہ ازیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔