کویت اردو نیوز 02 فروری: نئے سال کے پہلے ہی مہینے میں 6310 تارکین وطن اپنے ورک پرمٹ سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 12 جنوری سے 31 جنوری تک 6،310 تارکین وطن ورک پرمٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔
ملک سے تارکین وطن کی روانگی کی وجہ سے تقریبا 2790 ورک پرمٹ منسوخ کردیئے گئے جبکہ 413 ورک پرمٹ اموات کے سبب منسوخ کئے گئے۔ روزنامہ الرائی کی خبر کے مطابق 151 پرمٹ فیملی ویزا پر ٹرانسفر کئے گئے اور 2،956 افراد اپنے رہائشی اقامہ کی میعاد ختم ہونے کے باعث اپنے ورک پرمٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے کیونکہ وہ ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں۔


















