کویت اردو نیوز 22 نومبر: عدالت نے ایک کویتی شہری کو بھائی بہن کے درمیان اختلافات کی بنا پر اپنی بہن کا گلا چھری سے کاٹنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔
ایک مقامی عربی روزنامے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ کی گواہی کے مطابق قاتل نے اس گھناؤنے فعل کو انجام دینے سے قبل اپنی بہن کو کویت الجہرہ گورنریٹ کے علاقے تیما میں فیملی ہاؤس کے ایک کمرے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وزارت داخلہ کو لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی تو سیکیورٹی اہلکار اور طبی عملے نے جائے وقوعہ پر جاکر لڑکی کو خون میں لت پت زمین پر بیٹھا پایا اور جلد ہی ایک شخص سیکیورٹی فورسز کے پاس پہنچا، جو باہر نکلا اور بتایا کہ وہ اس لڑکی کا بھائی ہے "میں نے اسے ذبح کیا ہے،” اور آلہ واردات (چھری) سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دی جس سے اس نے اسے قتل کیا تھا۔
تفتیش کے دوران کویتی شہری نے اپنی بہن کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا جسے بعد ازاں عدالتی حکم نامے پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔
Comments 1