کویت سٹی 29 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کویت کابینہ کی جانب سے کورونا بحران کے حوالے سے ملکی حالات پر ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کابینہ نے پیر کے روز وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہفتہ وار سیشن کا انعقاد کیا جس میں ناول کرونا وائرس کے حوالے سے ملک میں صحت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں خاص طور پر کچھ قرنطین کئے گئے علاقوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ و وزیر مملکت برائے کابینہ امور انس الصالح نے کہا کہ وزراء نے اسسٹنٹ سکریٹری برائے امور صحت ڈاکٹر بوثینة المدحف کی طرف سے پیش کردہ ایک رپورٹ کی جانچ کی جن میں فروانیہ، جلیب الشویخ اور مھبولہ کے علاقوں کی کثافت رہائشی صورتحال اور صحت کی صورتحال کا جائزہ شامل تھا۔ انہوں نے وزراء کو بتایا کہ اس طرح کی صورتحال ناول کورونا وائرس (COVID-19) کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بنی ہے۔ اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری نے ان اضلاع کو قرنطین کرنے کے نتائج پیش کیے یعنی بڑھتے ہوئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد اور فیلڈ میڈیکل معائنے کے نتائج بھی پیش کئے گئے۔
رپورٹ میں رہائشیوں کی صحت کو محفوظ رکھنے، صحت کی صورتحال پر صحیح عمل درآمد کو یقینی بنانے، صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانا، عام زندگی کی مرحلہ وار بحالی کے منصوبے سے تضاد کے بغیر تجاویز شامل تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں: رکن پارلیمنٹ صفا الہاشم
رپورٹ میں پیش کردہ صورتحال کے پیش نظر کابینہ نے وزارتی کورونا وائرس ہنگامی کمیٹی کو علاقوں کی تفصیلات، قرنطین کے نتائج اور رہائشیوں کے رہائش اور معاشرتی حالات کے حوالے سے معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت پر غور کرنے کے کا کام دیا ۔
وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل حمود الصباح نے صحت کے شرائط، معاشرتی دوری اور متعلقہ اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس کے مثبت نتائج کے ساتھ ہی وبائی امراض کے حوالے سے ملک کی صحت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
حوالہ: عرب ٹائمز