کویت اردو نیوز 21 اپریل: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران خاندانوں اور دوستوں کے لیے معیاری وقت گزارنے کے لیے
چیلیٹس (فارم ہاؤسز) کو ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ آئندہ عید الفطر کی چھٹیاں طویل ہیں بہت سے شہریوں اور تارکین وطن نے دوسرے ممالک سفر کرنے کا انتخاب کیا ہے لہٰذا اس مدت کے لیے مزید چالیٹس کی دستیابی ہے تاہم فارم ہاؤسز کی مانگ اب بھی زیادہ ہے اور فارم ہاؤسز کے کرایوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ چیلیٹ کا ایک ہفتے کا کرایہ 1,500 کویتی دینار جبکہ 900 کویتی دینار تین دن کے لیے ہے۔ چیلیٹ کے کرایے کی فیس جگہ، کمروں کی تعداد اور نجی سوئمنگ پول، مختلف سہولیات، شاپنگ سینٹرز، کیفے، ریستوراں، مسجد اور
بچوں کے لیے تفریحی مقامات سے قربت کے علاوہ دیگر سہولیات کی دستیابی کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے جبکہ زیادہ تر کرایہ دار روزانہ صفائی کی سروس کو ترجیح دیتے ہیں۔