کویت اردو نیوز 31 اکتوبر: کویت کی پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (PACI) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 15,724 ایسے تارکین وطن ہیں جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے اور
ان کے پاس یونیورسٹی کی ڈگریاں نہیں ہیں اب تک ملک چھوڑ چکے ہیں۔ یہ ڈیموگرافک ایڈجسٹمنٹ کی رفتار میں تیزی اور لیبر مارکیٹ کے عدم توازن کے خاتمے کا اشارہ ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تارکین وطن کی تعداد اس سال کے وسط میں 82,598 تھی جو کہ یونیورسٹی کی ڈگری کے بغیر تھے جبکہ 2021 میں اسی عرصے میں یہ تعداد 98,598 تھی۔ اس سال کے اندر ملک چھوڑنے والوں کی تعداد 1,664 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سال کے وسط میں ان کی تعداد 14,544 تھی جو کہ 2021 کے وسط میں 16,208 تھی۔
خیال رہے کہ کورونا بحران کے بعد حکومت کویت کی جانب سے 60 سالہ یا اس سے زائد عمر رسیدہ ایسے تارکین وطن جن کے پاس یونیورسٹی ڈگری نہیں کو ملک سے خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا تاہم بعد میں انسانی ہمدردی کے پیش نظر
غیر گریجویٹ 60 سالہ تارکین وطن کے اقامہ فیس و میڈیکل انشورنس (جو کہ عام مزدور کی پہنچ سے باہر ہے) میں اضافہ کر کے ان کو ملک میں رہنے کی اجازت دی گئی لیکن اس کے باوجود گزشتہ 2 سالوں میں ہزاروں عمر رسیدہ تارکین وطن کویت چھوڑ کر جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب ایسے 60 سالہ تارکین وطن جو گریجویٹ ڈگری کے حامل ہیں ان کی نوکریوں کو بھی زیادہ سے زیادہ 65 سال تک کی توسیع دی گئی ہے۔
السلام وعليكم ، ماشاءاللہ بہت خوشی ھوتی ھے اپ کا ادارہ قابل شکر ھے اردو زبان میں ہر خبر تفصلی مکمل پرھنے کو ملتی ھے اللہ تعالی اپ کے سبھی ٹیم کو جزائر خیر دے اور اسی طرح یہ ادارہ پھولتا پھلتے رھے
السلام وعليكم ، ماشاءاللہ بہت خوشی ھوتی ھے اپ کا ادارہ قابل شکر ھے اردو زبان میں ہر خبر تفصلی مکمل پرھنے کو ملتی ھے اللہ تعالی اپ کے سبھی ٹیم کو جزائر خیر دے اور اسی طرح یہ ادارہ پھولتا پھلتے رھے I’m doing first time