پیر, مارچ 20, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

آبادی کی شرح کے لحاظ سے 2023 تک بھارت چین کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا: رپورٹ

کویت اردو نیوز ڈیسک by کویت اردو نیوز ڈیسک
in کالمز
Reading Time: 1 min read
A A
0
آبادی کی شرح کے لحاظ سے 2023 تک بھارت چین کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا: رپورٹ
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کویت اردو نیوز 01 نومبر: اقوام متحدہ کے مطابق آئندہ ماہ دنیا کی آبادی 8 ارب نفوس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر آج یکم نومبر 2022ء کو اپنی ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ شائع کی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لوگوں پر زوردیا ” کہ وہ انسانیت کے لئے کی جانے والی ہماری کاوشوں کو تسلیم کریں اور صحت کیلئے حیرت انگیز پیش رفتوں پر شکرگزار ہوں جس نے

عمر میں اضافہ کیا اور زچہ وبچہ کی شرح اموات کو ڈرامائی طور پر کم کیا ہے، یہ ہمارے کرہ ارض کی دیکھ بھال کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کی یاد دہانی ہے اور اس بات پر غور کرنے کا لمحہ ہے کہ ہم اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ اپنے وعدوں سے کہاں پیچھے رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں

دل اللّٰہ کا گھر

دنیا میں آنے کا مقصد

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دنیا کی آبادی اس وقت 1950ء کے بعد سے سب سے کم شرح سے بڑھ رہی ہے۔ یہ 2020ء میں 1 فیصد سے بھی کم ہوگئی تھی تاہم اقوام متحدہ کے تازہ ترین تخمینہ سے پتا چلتا ہے کہ عالمی آبادی 2030ء تک 8.5 ارب، 2050 میں 9.7 ارب اور 2080ء کی دہائی تک 10.4 ارب تک بڑھ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیوژین من نے کہا کہ عالمی آبادی میں اس تیزی سے اضافے کا مطلب یہ ہے کہ غُربت، بھوک اور غذائی قلّت کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھنا زیادہ مشکل ہوگا،  آبادی میں اضافے اور پائیدار ترقی کے درمیان تعلق پیچیدہ اور کثیرالجہت ہے۔ آبادی میں تیزی سے اضافے سے غربت کا خاتمہ، بھوک اور غذائی قلت کا مقابلہ کرنا اور صحت اور تعلیم کے نظام کی کوریج میں اضافہ کرنا، زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

اس کے برعکس، پائیدار ترقیاتی اہداف، خاص طور پر صحت، تعلیم اور صنفی مساوات سے متعلق اہداف کے حصول سے عالمی آبادی میں اضافے کو کم کرنے میں مدد ملے گی‘‘۔  رپورٹ سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ گذشتہ چند دہائیوں میں بہت سے ممالک میں توالدوتناسل کی سطح گر گئی ہے۔

اوسطاً، عالمی آبادی کا دو تہائی، ایک ایسے ملک یا علاقے میں رہتا ہے، جہاں زندگی بھر میں فی عورت شرح پیدائش 2.1 فیصد سے کم ہے۔ 60 سے زیادہ ممالک یا علاقوں کی آبادی میں 2022ء اور 2050ء کے درمیان ایک فیصد یا اس سے زیادہ کی کمی کی توقع ہے۔ اس کی وجہ شرح پیدائش کی مسلسل کم سطح اور کہی ہجرت کی بلند شرح بھی ہے۔

2050ء تک دنیا کی متوقع آبادی میں نصف سے زیادہ اضافہ آٹھ ممالک میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ جمہوریہ کانگو، مصر، ایتھوپیا، بھارت، نیجیریا، پاکستان، فلپائن اور متحدہ جمہوریہ تنزانیہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی اور سماجی امور کے پاپولیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر جان ولموتھ کا کہنا ہے کہ ’’شرح تولید کو کم کرنے کے مقصد سے حکومتوں کے مزید اقدامات کا اب اور وسط صدی کے درمیان آبادی میں اضافے کی رفتار پر بہت کم اثر پڑے گا، اس کے باوجود کم شرح تولید کا مجموعی اثر اگر کئی دہائیوں تک برقرار رکھا جاتا ہے، تو رواں صدی کے دوسرے نصف حصے میں عالمی آبادی میں اضافے کی شرح میں زیادہ نمایاں کمی ہوسکتی ہے. بلاشبہ اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی کوششیں صحیح سمت میں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ نے آبادی کے عالمی دن کے موقع یکم نومبر 2022ء پر اپنی ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ میں کہا کہ 2023ء تک ہندوستان  چین کو پیچھے چھوڑ دے گا اور وہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، کالم نویس
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)
Tags: World population day
ShareTweetSend
کویت اردو نیوز ڈیسک

کویت اردو نیوز ڈیسک

Related Posts

دل اللّٰہ کا گھر

دل اللّٰہ کا گھر

1 ہفتہ ago

کویت اردو نیوز : انسان کائنات میں خدا کا بہترین فن ہے۔ خدا نے خود کو انسانی فطرت میں بہترین...

دنیا میں آنے کا مقصد

دنیا میں آنے کا مقصد

2 ہفتے ago

اللہ رب العزت نے دنیا میں ہمیں کھانے لیے نہیں بھیجا بلکہ کمانے کے لیے بھیجا ہے۔ دنیا کمانےکی جگہ...

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

2 ہفتے ago

کسی شخص نے امیر المومنین علی ؓ کے سامنے دعا قبول نہ ھونے کی شکایت کرتے ہوئے عرض کی: یا...

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

3 ہفتے ago

دعا کے معنی اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور اس کی بارگاہ میں اپنا دامن پھیلانے کے ہیں دعا سے مشکلات...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
کویت

کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آگہی کے شعبے میں کام کرنے والے افسر میجر...

Read more

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: متحدہ عرب امارات کی تمام شرعی عدالتیں کل ہلال کا چاند تلاش کریں گی اور نظر...

Read more

سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل

مارچ 20, 2023
سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل
دنیا

کویت اردو نیوز 20 مارچ: سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو...

Read more

پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

مارچ 20, 2023
پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کے مطابق نجی ٹیکسی چلانا قانون اور اس سے...

Read more
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: پاکستانی کوکنگ شو دی کچن ماسٹر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں...

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: VOX Cinemas کے بانی ماجد الفطیمی نے سعودی عرب میں اپنے تمام 15 سنیما گھروں میں...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist