کویت اردو نیوز20نومبر: اب وزٹ ویزہ پر سعودی عرب آنے والے افراد بھی ڈرائیونگ کے لیے این او سی حاصل کر سکیں گے۔
سعودی عرب میں وزٹ ویزہ پر آنے والے عازمین کو ڈرائیونگ کے لیے این او سی جاری کرنے کی سہولت ’ابشر اکاسن‘ پر فراہم کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رینٹ اے کار سروس کمپنیوں کو ابشار ایکٹ کے ذریعے پبلک سیکیورٹی اتھارٹی کو خصوصی این او سی جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزٹ ویزہ پر مملکت آنے والے ایسے زائرین جن کے پاس مملکت سے منظور شدہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس ہے کو ٹریفک پولیس سے رابطہ کیے بغیر مملکت میں گاڑی چلانے کے لیے خصوصی این او سی جاری کیا جائے گا۔
مملکت میں آنے والے عازمین کو این او سی جاری کیا جاتا ہے جو ’رینٹ اے کار‘ سروس کمپنیوں کے ’ابشر اکاسن‘ پلیٹ فارم سے جاری کیا جاتا ہے، جس کے لیے زائرین کے پاسپورٹ پر امیگریشن نمبر درج کیا جائے گا۔
ڈرائیونگ کے لیے فراہم کردہ این او سی کی سہولت قطر میں ورلڈ کپ کے لیے آنے والے زائرین کو بھی دی جائے گی۔