کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی سمارٹ لائف جیکٹ متعارف کروا دی ہے ۔
سعودی کوسٹ گارڈ نے کیمل فیسٹیول میں اپنی نوعیت کی پہلی ‘سمارٹ لائف جیکٹ’ کی نمائش کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے میں جاری کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں کوسٹ گارڈز نے اپنے اسٹال پر مملکت میں پہلی بار ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی لائف جیکٹ متعارف کرائی ہے۔
لائف جیکٹ سمندر میں پھنسے لوگوں کو فوری مدد فراہم کر سکتی ہے۔
سمارٹ جیکٹ کے لیے استعمال ہونے والا ریموٹ کنٹرول 300 میٹر تک پانی میں کسی تک پہنچنے کے لیے کام کر سکتا ہے۔
سمارٹ لائف جیکٹ ریچارج ایبل بیٹریوں سے لیس ہے جبکہ اس کا ریڈیو کنٹرول یونٹ کوسٹ گارڈ کے لانچ میں واقع ہے جس کے ساتھ جیکٹ کا رابطہ ہوتا ہے۔