کویت اردو نیوز : مسجد الحرام نے سمارٹ روبوٹس کی سہولت فراہم کی ہے جس کے ذریعے زائرین اپنے مسائل جان سکتے ہیں۔ حرم شریف کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت کازیادہ سےزیادہ استعمال کیاجارہا ہے۔
’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام میں انتظامیہ نےعمرہ زائرین کے لئے اہم مسائل اور فتوے حاصل کرنے کے لیے’گائیڈنگ روبوٹ‘ کی سہولت فراہم کی ہے ۔
‘
مختلف ممالک سے آنے والوں کی سہولت کے لیے روبوٹس میں عربی،اردو،فرانسیسی، ترکی، ملاوی، انگریزی، چینی، بنگالی، فارسی، روسی اور حوثی 11 زبانیں فراہم کی گئی ہیں ۔
روبوٹ انتہائی حساس سینسرز سے لیس ہیں جن کے ذریعے خودکار کنٹرول سسٹم کام کرتا ہے۔ روبوٹس کو 5G سے منسلک کیا گیا ہے جس کے ذریعے آواز اور تصویر واضح ہوتی ہے اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس ان روبوٹس میں 21 انچ کی سکرین ہے جو ٹچ سسٹم کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ مسجد الحرام کے زائرین مذکورہ روبوٹس سے اپنی مطلوبہ زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔