کویت اردو نیوز 03 دسمبر: کویت میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریسکیو کے جوانوں نے ایک مہم کا آغاز کرتے ہوئے العارضیہ کے علاقے کو گھیرے میں لے کر اس کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے جس کے نتیجے میں 257 خلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ نشہ آور اشیاء اور 18 خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا گیا۔
ریسکیو مہم پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد اور وزارت کے انڈر سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل انور البرجس کی ہدایات پر عمل میں آئی جس کی قیادت ریسکیو کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے جنرل ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل فارس القحطانی کر رہے تھے۔
قانون سب کے لئے برابر:
مہم کے دوران بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے ساتھ انسانی ہمدردی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سب کے لیے برابر کے تحت لاگو کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے گئے۔
نتیجہ:
اپنی طرف سے، بریگیڈیئر جنرل عثمان فرید نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ اس مہم کے نتیجے میں 257 براہ راست خلاف ورزیاں جاری کی گئیں، نشہ آور اشیاء کی ضبطی کے علاوہ چار افراد غیر معمولی حالت میں پکڑےگئے، دو افراد مجرمانہ طور پر مطلوب تھے جنہیں 14 دن کی مدت کے لئے قید کرنے کے لئے سزائیں سنائی گئی تھیں۔
جعلسازی کا زیر التواء مقدمہ، کفیل سے بھاگ جانے والے، اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دو دیگر افراد، کفیل سے بھاگ جانے والا ایک گھریلو ملازم (خادم)، منشیات کا عادی شخص جس کے قبضے میں منشیات کی گولیوں کی بھاری مقدار برآمد ہوئی جبکہ دو مطلوبہ گاڑیاں پکڑی گئیں۔
فروانیہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل محمد الہاجری نے الرای کو بتایا کہ "اس طرح کی مہم لاپرواہ اور غیر قانونی افراد کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
ہم متعدد منشیات استعمال کرنے والوں، منشیات فروشوں اور مطلوب افراد کو گرفتار کر رہے ہیں جو اقامہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور جن کے خلاف غیر حاضری کے مقدمات درج ہیں، جہاں انہیں مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجا جاتا ہے۔