کویت سٹی 16 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فروانیہ گذشتہ 10 دن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے رہائشی علاقوں کی لسٹ میں نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آہستہ آہستہ معمول کی زندگی میں واپس آنے کے منصوبے کے تیسرے مرحلے میں منتقلی اس کے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی جو کہ دوسرے مرحلے کے آغاز کی تاریخ سے 21 دن بعد کی ہے۔
منصوبے کے مطابق تیسرا مرحلہ جس میں جزوی پابندی کو منسوخ کرنا، علاقائی قرنطین کی ضرورت کا جائزہ لیتے ہوئے ان سرگرمیوں میں نئی سرگرمیاں شامل کرنا جو پہلے اور دوسرے مرحلے میں دوبارہ شروع کی گئیں، سرکاری اداروں / وزارتوں اور پرائیویٹ اداروں میں ملازمین کی تعداد 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کرنا، سوشل کیئر ہوم کے دورے کی اجازت دینا، ہوٹلوں ، ریزورٹس اور ہوٹل کے اپارٹمنٹ کو دوبارہ کھولنا اور ٹیکسی سروس کو صرف ایک مسافر کی اجازت کے ساتھ دوبارہ بحال کرنا شامل ہے۔
روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق قرنطین کیا گیا فروانیہ کا رہائشی علاقہ پچھلے 10 دن سے ان متاثرہ علاقوں کی لسٹ میں نہیں آ رہا جن علاقوں میں سب سے زیادہ کیس سامنے آ رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
تیسرے مرحلے میں منتقلی کی تاریخ کو حل کرنے کے لئے صحت کے حالات کا مستقل جائزہ لیا گیا ہے جس کی توقع 21 جولائی کو کی جا رہی ہے یعنی 30 جون کو شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے بعد تین ہفتے گزرنے کی ایک مدت طے کی گئی تھی جسے 21 جون بروز اتوار کو مکمل ہونا تھا۔