کویت اردو نیوز 01 جنوری: کویت ملک کے موسم کی سطح کے تھرمل ڈپریشن سے متاثر ہونے کے نتیجے میں کل 02 جنوری بروز پیر سے شروع ہونے والی بارش کی ایک نئی حالت کا مشاہدہ کرے گا جو اگلے جمعرات تک جاری رہے گا۔
متوقع بارش کی صورتحال کا آغاز ہلکی بارش کے ساتھ ہوگا جبکہ بدھ کو اپنے عروج پر پہنچنے سے پہلے بروز منگل اس کے امکانات میں اضافہ ہوگا جو کہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔”
یاد رہے کہ عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے رکن بدر الامیرہ نے اعلان کیا تھا کہ جنوری کے دوسرے نصف میں شمال مغربی ہواؤں کی آمد سے ملک کے چحرائی علاقوں کا درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا جائے گا۔
الامیرہ نے چند روز قبل ایک بیان میں سرد موسم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "جنوری کے نصف میں سیزن کے دوسرے حصے میں داخل ہوں گے جو کہ کویت میں سال کے سرد ترین ایام سمجھے جاتے ہیں جبکہ یہ سرد موسم 13 دن تک جاری رہتا ہے”
"بارشیں ہلکی سے اعتدال کے درمیان ہوں گی اور بعض اوقات کچھ علاقوں میں تھوڑی مدت کے دوران بھاری بھی ہوں گی۔ دوسری جانب نئے سال 2023 کے پہلے دن کویت میں صبح کے اوقات میں کویت سٹی اور متعدد علاقوں کو دھند نے ڈھانپ لیا جبکہ حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ گئی اور اس کے ساتھ سردی کا موسم تھا جس کا درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم ہو گیا۔