کویت اردو نیوز 16 اپریل: آئل سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر اضافی تنخواہیں اگلے ہفتے تک ملازمین کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائیں گی۔
روزنامہ الانباء کے آئل سیکٹر کے باخبر ذرائع سے حاصل کردہ رپورٹ کے مطابق آئل سیکٹر میں ملازمین کے لئے سالانہ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس اپریل کی تنخواہوں کے ساتھ اس کی فراہمی متوقع ہے جو اگلے ہفتے کے دوران ملازمین کے لئے جمع کرائے جانے کی امید ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن اور اس کے ذیلی اداروں (KOC, KNPC وغیرہ) کے ملازمین نے انتظامی امور کے لئے اوریکل سسٹم کے ذریعہ سالانہ تشخیص کی شرح کو جانچا۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 17 سے کم ملازمین کے لئے سالانہ تشخیص کل کارکنوں "بہتریں کارکردگی” کا 15 فیصد، 70 فیصد بہترین کارکنان کے لئے جبکہ 15 فیصد "اچھی کارکردگی” اور اس سے کم کارکردگی والوں کے لئے ہوگا۔
جہاں تک کارکنان کی مذکورہ بالا فیصد کے مقابلے میں ٹیم لیڈرز اور منیجروں کی کارکردگی کی بات کی جائے تو اس تشخیص کو مجموعی طور پر 70 فیصد کی شرح پر تقسیم کیا گیا ہے ( بہترین مینیجرز یا ٹیم لیڈرز) اور مجموعی طور پر 30 فیصد شرح بندی (بہت اچھی کارکردگی) والے مینیجرز یا ٹیم لیڈرز اور اس شرح کی بنیاد پر ہی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ سالانہ تشخیص کی بنیاد پر کارکنوں کو سالانہ اضافہ دیا گیا ہے جو کم از کم 2.5 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 10 فیصد کے درمیان ہے۔