کویت اردو نیوز 14 جنوری: کویت کی وزارت داخلہ نے ایسے غیر ملکیوں کی فائلوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جو آرٹیکل 24 (سیلف اسپانسر شپ) پر ہیں کیونکہ
نااہل کیسز کے شبہات سامنے آئے ہیں، جو لوگ اس آرٹیکل کے تحت رہنے کے مستحق ہیں ان کی چھانٹی شروع کر دی گئی ہے۔
9,000 سے 10,000 کے درمیان ایسے تارکین وطن ہیں جنہیں آرٹیکل 24 کے تحت رہائش دی گئی ہے۔ عام طور پر سیلف اسپانسر شپ اقامہ تاجروں، کمرشل بزنس لائسنس میں شراکت داروں، بیوی (جس کا شوہر مجرمانہ سزا کاٹ رہا ہو) جو انحصار ویزا پر ہے/ فیملی ویزا اور دیگر مخصوص کیسز کو دئیے جاتے ہیں۔
رہائشی امور نے دریافت کیا کہ آرٹیکل 24 کے بہت سے ویزے غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے تھے، وہ مطلوبہ شرائط پر پورا نہیں اترتے تھے۔
اقامتی امور کے محکمے نے آرٹیکل 24 کے کسی بھی اقامے کی تجدید یا نئی سیلف سپانسرشپ رہائش دینے پر پابندی لگانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ اقامہ کی تجدید یا نیا سیلف اسپانسرشپ ویزا صرف اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ریزیڈنسی اینڈ نیشنلٹی افیئر سیکٹر فواز المشان کے ذریعے جاری کی جائے گی۔
اس آرٹیکل کی شرائط پر پورا اترنے والوں کو ہی منظوری دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڈٹ کمیٹی کے پاس بھیج دیا جائے گا اور آرٹیکل 14 کے تحت اقامہ کی تجدید 10 سے 3 ہفتوں کے درمیان کی جائے گی۔