کویت اردو نیوز 15 جنوری: کویت کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد العوادی نے کویت میں وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام اور صحت کے طریقہ کار اور صحت عامہ کی ضروریات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
العوادی نے یہ بات اسلامک آرگنائزیشن فار میڈیکل سائنسز کی 13ویں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو
اس تنظیم کی جانب سے ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا عنوان "جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں بار بار آنے والی وباء ہے۔” وزارت صحت میں خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر "کوویڈ 19” کے بے ترتیب نمونوں کی جانچ کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت کویت میں صحت کے نظام کو سپورٹ کرنے کے لیے تمام جدید طبی آلات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھائے نہیں رکھتی جبکہ کویت دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے حالیہ وائرس سے محفوظ ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کا ایک گروپ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں وہ وائرس بھی شامل ہیں جو مختلف غیر قانونی و غیر فطری طریقوں سے پھیلتے ہیں تاہم مغربی معاشرہ ان ممنوعہ تعلقات کو جائز قرار دینے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔