کویت اردو نیوز 26 جنوری: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق، 2022 کے وسط میں مشرف میڈیکل ٹیسٹ مرکز سروس شروع کرنے سے چند ماہ قبل لیبر کے ٹیسٹ مراکز پر لمبی قطاروں میں انتظار کرنے سے چھٹکارا حاصل کر لیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی جانچ کے لیے مختص مختلف مراکز میں خون اور ایکسرے کے ٹیسٹ کے کمروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کام کے اوقات میں توسیع اور
زائرین کے اندراج کے لیے نئے پوائنٹس کھولنے کی وجہ سے صرف 4 دن میں ٹیسٹ کی رپورٹ مہیا کی جارہی ہے جبکہ ماضی میں اسی رپورٹ کو حاصل کرنے میں ایک ماہ لگ جاتا تھا۔ گزشتہ موسم گرما کے دوران منظر نامہ افراتفری کا شکار تھا اور لوگ گرمیوں کے موسم میں اپنی باری کا انتظار کرتے تھے۔
کویت میں گرمیوں میں بعض اوقات درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے لیکن وزارت صحت کے مطابق کئی ماہ قبل سروس سینٹرز کی تعداد میں اضافے کے بعد اس مسئلے پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس ماہ کے دوران ان مراکز پر آنے والوں کی تعداد کے حوالے سے ذرائع نے نشاندہی کی کہ ان میں روز بروز فرق ہوتا ہے تاہم دارالحکومت اور مشرف کے مراکز میں بقیہ مراکز کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ہر مرکز میں روزانہ تقریباً 500 زائرین کی شرح ہوتی ہے جبکہ جہرہ، علی صباح السالم (سابقہ فاحیل) اور سبحان ٹیسٹ مراکز میں روزانہ تقریباً 300 زائرین آتے ہیں۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ کارکنوں کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں تاخیر سے ہونے والی تکالیف ختم ہو گئی ہیں جس کے کمپنی یا اسپانسر پر کئی منفی اثرات مرتب ہوتے تھے خاص طور پر اس صورت میں جب میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ جاری ہونے سے پہلے ہی تارکین وطن کے داخلے کے ویزے کی میعاد ختم ہو جاتی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے درمیان الیکٹرانک رابطے سے بہت وقت اور محنت کی بچت ہوئی ہے کیونکہ طبی معائنے کے مراکز سے آنے والے تمام درست اور غیر موزوں میڈیکل ٹیسٹوں کے نتائج براہ راست دونوں وزارتوں کے آٹومیٹک سسٹم میں ریکارڈ ہو جاتے ہیں۔
ذرائع نے عندیہ دیا کہ مراکز میں گھریلو ملازمین کا ان کے کفیلوں کے ساتھ استقبال صبح کے وقت ہوتا ہے جبکہ شام کا وقت کمپنی کے مندوبین اور ویزہ 18 ورکرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔