کویت اردو نیوز 31 جنوری: سپیشلائزڈ کمپنی کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہ ہونے کی وجہ سے کویت کی پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن نے سول کارڈز کی ہوم ڈیلیوری سروس بند کر دی۔ معاہدہ کی تجدید کی آخری درخواست 28 جولائی 2021 کو اسٹیٹ آڈٹ بیورو کو جمع کرائی گئی تھی۔
پبلک اتھارٹی برائے سول کارڈز فی شناختی کارڈ ہولڈرز سے 650 فلس کماتا ہے جبکہ باقی رقم ڈیلیوری کمپنی کو جاتی ہے۔
آڈٹ بیورو کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی نے جولائی 2021 میں معاہدہ ختم ہونے کے باوجود 2022 کے دوران اپنی سروس فراہم کرنا جاری رکھا تاہم اتھارٹی نے رواں ماہ سروس بند کر دی۔
عوامی اتھارٹی برائے سول انفارمیشن گھریلو ملازمین، شہریوں اور سرکاری وزارتوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے کارڈز کے اجراء کو تیز کر رہی ہے لیکن
پرائیویٹ کمپنیوں میں کام کرنے والے ورکرز اور ڈیپنڈنٹ اقامہ ( انحصاری اقامہ) کے لیے سول شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ سول کارڈز کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے پہلے ہی کویتی باشندوں اور غیر ملکیوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔