کویت سٹی 26 جولائی: کویت ایئرویز نے یکم اگست سے 7 مقامات کے لئے ریزرویشنز شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت ایئرویز نے یکم اگست سے شروع ہونے والے ہوائی آپریشن سے قبل 7 بین الاقوامی مقامات کے لئے ریزرویشنز کا اعلان کیا ہے۔ ان مقامات میں دبئی ، لندن ، جنیوا ، بیروت ، قاہرہ ، بحرین ، ترکی (استنبول ، بوڈرم اور ترابزون) شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت آنے اور جانے والے تمام مسافروں کے لئے "کویت مسافر” ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی
کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے وزرا کی کونسل کے فیصلے کے مطابق ہوائی اڈے کے بتدریج دوبارہ آغاز کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ، کیونکہ یکم اگست سے پہلے مرحلے میں کویت ایئرپورٹ پر تجارتی پروازوں کی آپریشنل گنجائش 30 فیصد ہوگی ۔