کویت سٹی 05 اگست: ٹریول اینڈ ٹورزم بورڈ کے چیئرمین نے حکومت کویت کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت ٹریول اینڈ ٹورزم ایجنسی ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد المطائری نے 31 ممالک کے شہریوں کی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بلاجواز تھا اور اس فیصلے کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے صادر کردیا گیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس فیصلے کا گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا گیا اور یہ فیصلہ بین الاقوامی منظر نامے پر کویت کی ساکھ سے متضاد تھا”۔
المطیری نے روشنی ڈالی کہ "COVID-19 بحران کے دوران مسافروں کے مفادات کے لئے پروازوں کی منسوخی اور داخلے کی پابندی جیسے فیصلے پوری دنیا میں کسی نے نہیں لئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ائیر لائن شعبہ پر انتہائی منفی اثرات
روزنامہ الجریدہ کی شائع کردہ خبر کے مطابق اس نازک صورتحال میں جب ہفتے کی صبح کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کمرشل پروازوں کا آغاز ہونا تھا مسافروں کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر اچانک انکے داخلے پر پابندی کا فیصلہ جاری کردیا گیا جبکہ کمرشل پروازوں کے آغاز کی تاریخ ڈیڑھ ماہ پہلے طے کی جاچکی تھی۔