کویت اردو نیوز 12 فروری: فلپائن کے سرکاری اہلکار ہانس کیڈاک، ایڈمنسٹریٹر، فلپائن اوورسیز ایمپلائمنٹ ایڈمنسٹریشن نے انکشاف کیا ہے کہ
فلپائنی ورکرز کو کویت بھیجنے کی معطلی کی وجہ سے فلپائن سے خواتین ورکرز کے لیے تقریباً 47,000 ملازمت کے مواقع ختم ہو جائیں گے۔
تنظیم کی سربراہ Joanna Conception نے بتایا کہ "فلپائن کے محکمہ اوورسیز لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2022 کے دوران کویت میں فلپائنی باشندوں کے خلاف بدسلوکی کے 24,000 واقعات ہوئے، جو کہ 2016 میں 6,500 تھے”۔
ہانس کیڈاک نے کہا کہ "پہلی بار کویت جانے والے فلپائنی ورکرز سب سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں جنہیں کویت میں ایڈجسٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے ہم ان کی فلاح و بہبود کو بہت احتیاط سے دیکھ رہے ہیں۔”
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کی وزارت تجارت اور صنعت نے اعلان کیا ہے کہ غذائی برآمد کنندگان کا ایک وفد 13 اور 14 فروری کو کویت کا دورہ کرے گا، جو خلیجی دورے کے ایک حصے کے طور پر 25 فروری تک جاری رہے گا۔ فلپائن کی "مائیگرنٹ انٹرنیشنل” تنظیم نے ملک کی حکومت سے کویت اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں مشکل حالات کا سامنا کرنے والوں کے لیے قانونی، طبی اور مالی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔