کویت اردو نیوز 20 فروری: آج بروز پیر کی شام جنوبی ترکی کے شہر ہاتائ میں دو شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ اطلاعات کے مطابق جو کچھ ہوا وہ زلزلہ ہی تھا جس کے نتائج شمالی شام کے علاقوں تک پھیلے”۔
ترک میڈیا کے مطابق، "ریکٹر اسکیل پر 5.8 اور 6.4 کی شدت کے دو نئے زلزلے صوبہ ہاتائ میں آئے۔” ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ
"ہاتائ کے علاقے دفنی میں زلزلے کے مرکز میں آنے والی عمارتیں گر گئیں ہیں جبکہ ہاتائ کے ہی علاقے سامنداغ میں 5.8 کی شدت کے ساتھ ایک نیا زلزلہ آیا۔” رپورٹوں میں انطاکیہ میں عمارتوں کے گرنے کی آواز سننے کا اشارہ ملتا ہے۔ الجزیرہ نے ترک باسفورس یونیورسٹی کے زلزلہ تحقیقی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہاتائ میں نئے زلزلے کے آنے کے بعد سے 8 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکی کے علاقے ہاتائ میں آنے والا زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ترکی میں مقامی حکام نے ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ویڈیو 👆
العربیہ کے مطابق نئے زلزلے کے نتیجے میں شمال مغربی شام کے علاقے سالکین اور جندیرس میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ نئے زلزلے کے نتیجے میں الباب، حریم اور ال شہروں میں عمارتوں کے منہدم ہونے سے افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں، بیروت، جونیح، ارامون، سیڈون، کیسروان اور کئی علاقوں کے رہائشیوں نے اس سے پہلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے اردن، فلسطین، مصر اور عراق کے باشندوں نے بھی محسوس کئے۔